جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

غیرت کے نام پرایک اورقتل ،بھائیوں نےمل کربھائی کو مارڈالا،لاش کے ٹکرے کہاں دفن کئے ،انتہائی دردناک انکشاف

datetime 11  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) شاہدرہ ٹائون میں بھابھی سے ناجائز تعلقات پر بھائیوں نے مل کر بھائی کو قتل کر دیا اور لاش کے ٹکڑے کر کے کھیتوں میں دفن کردیئے ، پولیس نے 4ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ۔یہ بات ایس پی سٹی انوسٹی گیشن خالد عبد الرائوف نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کی۔تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی انوسٹی گیشن خالد عبد الرائوف نے مقتول شہباز کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کے لئے قائم مقام ڈی ایس پی شاہدرہ سرکل اعجاز ڈھلو ،انچارج انوسٹی گیشن شاہدرہ ٹائون زکااللہ،انچارج ہومی سائیڈ سیل شاہدرہ سرکل عبدالطیف اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی اور قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔خصوصی پولیس ٹیم نے قتل میں ملوث ملزمان تک پہنچنے کے لئے مقتول کے بھائی شہزادکو مشکوک جان کر شامل تفتیش کیا جس نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ مقتول شہباز کے اپنی بھابی کے ساتھ ناجائز تعلقا ت تھے جس کو بہت سمجھایا لیکن وہ باز نہ آیا جس کی وجہ سے ہم چاروں بھائیوں نے اس کو چھریوں کے وار کر کے قتل کردیا اور اس کی نعش کے ٹکڑے کر کے نیو قیصر ٹائون کے علاقہ میں واقع کھیتوں میں دفن کردی ۔ پولیس نے ملزم کے باقی تینوں بھائیوں کو بھی گرفتار کر لیا اور ملزمان کی نشاندہی پر مقتول کی نعش جو کہ ٹکڑوں میں تقسیم تھی کھیتوں سے برآمد کر لی ۔پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے آلہ قتل جس میں تیز دھار چھریاں شامل تھیں وہ بھی برآمد کر لیں ۔ملزمان میں تنویر ، اعجاز ،شہزاد اور سفقت شامل ہیںجو کہ مقتول کے حقیقی بھائی ہیں۔ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی سٹی انوسٹی گیشن خالد عبدالرئوف نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…