جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

شریف برادران کی آگے پیچھے بیرون ملک روانگی، رمضان شوگر مل میں آتشزدگی نے کئی سوالات کو جنم دیدیا‘رینجرز سے بڑی امیدیں وابستہ ہوگئیں 

datetime 11  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ پنجاب میں رینجر ز کو اختیارات ملنا خوش آئند، نو گو ایریا ختم، دہشت گردوں کا خاتمہ ، اہم شخصیات بے نقاب ہو گئیں، تحریک انصاف امن کی خواہاں ہے، امن و استحکام کیلئے عسکری اداروں سے تعاون کرینگے تاہم غیر جمہوری کسی اقدام کی حمایت نہیں کی جائیگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چیچہ وطنی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ طاہر القادری کے الزامات کے بعد رمضان شوگر مل میں اچانک لگنے والی آگ نے کئی سوالات کو جنم دیا، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کو مبنگ آپریشن، رینجر ز تعیناتی، اپوزیشن اتحاد، حکمرانوں کے بھارت سے ذاتی تعلقات، شریف خاندان کی شوگر مل میں آتشزدگی، نواز شریف کے اچانک جلسے، وفاقی وزرا کے جھوٹ اور شریف برادران کی آگے پیچھے بیرون ملک روانگی یہ سب ظاہر کرتے ہیں کہ حکومت کمزور وکٹ پر کھیل رہی ہے۔ دریں اثنا ء چیچہ وطنی کے نواحی گائوں کے حلقے این اے162کی انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمود الر شید نے کہا کہ قوم حکمرانوں کے روپ میں بھارتی ایجنٹوں کو پہچان چکی ہے، اب وقت آ گیا ہے قوم عوام دشمن اور مودی کے یارو کو مسترد کر دیں اور تحریک انصاف عمران خان کا ساتھ دیکر انکا کڑا احتساب کریں، میاں محمود الر شید نے کہا کہ سارے وسائل صرف لاہور پر خرچ کرنے والے نام نہاد خادم سے پوچھتا ہوں کہ جنوبی پنجاب میں انسان نہیں بستے؟ انکا احساس محرومی کون دور کریگا اور انہیں کب بنیادی انسانی حقوق ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال خطرناک ہے، شہریوں کا جان مال اولاد عزت محفوظ نہیں، کرپشن میں صوبے کا پہلا نمبر ہے، صرف میٹرو بس اور اور نج ٹرین بنا کر قوم کو بے و قو ف نہیں بنایا جا سکتا عوام تعلیم صحت پانی اور روزگار چاہتے ہیں لیکن حکمران کی سوچ پلوں سڑکوں سے آگے جاتی ہی نہیں صرف کمیشن اور کرپشن کے چکر میں غریب ، زراعت اور کسان کو زندہ درگور کیا جا رہا ہے، بھارتی مفاد کی خاطر کاشتکاروں کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے اور نعرے سب اچھا کے لگائے جا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…