اسلام آباد (این این آئی) سائبر کرائم ایکٹ 2016 سے متعلقہ رولز اور ایس او پی کی تشکیل کیلئے وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر قائم کردہ بین الوزارتی کمیٹی کا پہلا اجلاس وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف زاھد حامد کی زیر صدارت آج مورخہ 08-09-2016 بروز جمعرات وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ وزیر مملکت برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام مسز انوشہ رحمٰن ، وزیراعظم کے معاون خصوصی خواجہ ظہیر احمد ، وفاقی سیکریٹری آئی ٹی، سپیشل سیکریٹری داخلہ، اے ڈی جی ایف آئی اے ممبران ٹیلی کام و لیگل، وزارت قانون و انصاف کے سینئر افسران، پی ٹی اے، نیکٹا ، آئی بی، آئی ایس آئی کے نمائندگان نے بھی اس اجلاس میں شرکت کی۔ کمیٹی نے دوران اجلاس بین الوزارتی کمیٹی کے ٹی او آرز کے تحت ایکٹ برائے انسداد الیکٹرانک کرائم 2016 کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے آئی ٹی مسز انوشہ رحمٰن نے کہا کہ گذشتہ ادوار میں الیکٹرانک کرائم کے متعلق مناسب قوانین کی عدم موجودگی کے باعث ان جرائم سے متاثرہ اشخاص جن تکالیف سے گزرے ہیں ہمیں ان کا بخوبی اندازہ ہے۔ لیکن اس نئے قانون ” انسداد سائبر کرائم ایکٹ “2016 کے بعد ہمیں یقین ہے کہ اب ان جرائم کا شکار ہونے والے افراد کو انصاف کے حصول میں مدد ملے گی اور انکی تکالیف کا موثر ازالا ہو سکے گا۔ دوران اجلاس اس تجویز پر بھی غور کیا گیا کہ سائبر کرائم کے انسداد کے ضمن میں ایف آئی اے کی استعداد کار، اور صلاحیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ” انسداد سائبر کرائم ایکٹ2016 کی دفعہ 29 کی رو سے” ایف آئی اے کو بطور designated agency نامزد کیا جا سکتا ھے۔ مزید براں اس ایکٹ کے تحت سپیشل کورٹس کی نامزدگی، اور سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کے قیام سے متعلقہ امور پر بھی تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
سائبرکرائم ایکٹ بارے اہم اجلاس ،حساس اداروں کے نمائندوں کی شرکت ،سوشل میڈیاکے صارفین یہ خبرضرورپڑھ لیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
فیول سبسڈی ختم، حکومت کا بڑا فیصلہ
-
فورنگ میں ایک رات
-
موبائل صارفین کیلئے خوشخبری! سمارٹ فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم
-
ورلڈ کپ کی پیش گوئیوں میں سو فیصد ریکارڈ، ماہر نے نئی چیمپئن ٹیم چُن لی
-
فیفا ورلڈ کپ 2026 میں نئی تاریخ رقم، 68 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
بھارتی نوجوان بلے بازکی ون ڈے میں تیز ترین نصف سنچری
-
وزیراعظم نے سرکاری تعطیلات کی منظوری دیدی
-
موسمی پیش گوئی، آئندہ 24 گھنٹے
-
اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
قصور میں 2 کروڑ روپے مالیت کی مبینہ ڈکیتی کا ڈراپ سین، مدعی ہی ملزم نکلا
-
خیبر: باڑہ میں گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی غیرملکی فرانسیسی خاتون 4 بچوں سمیت بازیاب
-
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
فیفا ورلڈکپ 2034 کیلیے پاکستان کا 4 لاکھ تربیت یافتہ کارکن بیرونِ ملک بھیجنے کا منصوبہ



















































