کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) معروف امریکی سفارتکار گریس شیلٹن نے کراچی میں نئی امریکی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔امریکی قونصل خانے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایاگیاہےکہ گریس شیلٹن ایک تجربہ کارامریکی سفارت کار ہیں جنھوں نے حال ہی میں امریکی محکمہ خارجہ کےجنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے بیورو میں وسطی ایشیائی امور کے دفترکے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ ہیملٹن، برمودا میں امریکی قونصل جنرل بھی رہ چکی ہیں۔ اس کے علاوہ گریس شیلٹن سلووینیا، نیپال، بیلا روس، ملائیشیا اور امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں مختلف اہم عہدوں پرخدمات انجام دے چکیں ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ میں شمولیت سے پہلے گریس شیلٹن امریکی ریاست جارجیا میں وکیل کے طور پر کام کر چکی ہیں۔ انھوں نے کولمبیا یونیورسٹی سے بین الاقوامی امور میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی جبکہ بکنیل یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کی۔