اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر کو ہنسانے والےکامیڈین کو ایک خط نے رلا دیا۔ دی کپل شرما شو کے اہم کردار ڈاکٹر مشہور گلاٹی اور رنکی دیوی ادا کرنے والے سنیل کرورو شو کے دوران اس وقت اپنے آپ پر قابو برقرار نہ رکھ سکے جب انہوں نے شو کے دوران ایک مداح کی والدہ کا خط پڑھ کر سنایا۔
تفصیلات کے مطابق مشہور کامیڈی شو ، دی کپل شو کے اہم کردار سنیل گرورو نے اپنے شو کے دوران ایک خط پڑھ کر سنایا جو انہیں ممبئی ائیر پورٹ پر ایک خاتون کی جانب سے پکڑایا گیا۔ خاتون ان کو خط پکڑا کر غائب ہو گئیں ۔ سنیل نے جب شو کے دوران خط پڑھا تو تمام حاظرین کی آنکھیں چھلک اٹھیں۔کئی کرداروں کے ذریعے سب کو ہنسا کے لوٹ پوٹ والا اداکار اپنے مداح کی دکھی ماں کی جانب سے دیا گیا خط پڑھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور زارو قطار روپڑا۔خاتون کی جانب سے خط میں تحریر تھا کہ میرا اکلوتا بیٹا
’’ میرا اکلوتا بیٹا کینسر کے موذی مرض کا شکار تھا جسے ہم نے کھودیا جب کہ بیماری کے اس دور میں، میں اور میرا بیٹا ہر وقت اداس رہتے تھے لیکن اس وقت صرف آپ کا ہی شو تھا جسے دیکھ کرہمارا پورا خاندان ہنستا تھا جس کے لیے آپ کا شکریہ کرتی ہوں کیوں کہ میں اس وقت کو کبھی نہیں بھول سکتی۔‘‘
سنیل نے کے مطابق خاتون انہیں خط پکڑا کر غائب ہوگئیں مگر انہیں امید ہے کہ ان کی دوبارہ جلد ہی ان خاتون سے ملاقات ہو گی۔ جبکہ اس خط کی ایک تصویر انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی جاری کی ہے ۔
پوری دنیا کو ہنسانے والا معروف کامیڈین ایک خاتون کا خط پڑھ کر رو پڑا خط میں ایسا کیا لکھا تھا ؟جان کر آپ بھی جذبات پر قابو نہیں پا سکیں گے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مشہد میں دو دن
-
پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان، فی لیٹر کتنے روپے اضافہ ہوگا؟ جانیے
-
آپ کا بلڈ گروپ یہ ہے جس وجہ سے مچھر زیادہ کاٹتے ہیں ، تہلکہ خیز انکشاف
-
شوٹنگ کے دوران افسوسناک حادثہ، مشہور اداکار سمندر میں ڈوب کر ہلاک
-
پنجاب میں سکولوں کے نئے اوقات کار جاری،اضافی چھٹی کا بھی اعلان
-
پنجاب میں 94 غیر قانونی اور جعلی یونیورسٹیاں، فہرست سامنے آ گئی
-
ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال کیا تو نقشے سے مٹا دیں گے، چینی تجزیہ کار کی اسرائیل کو وارننگ
-
طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، ٹریول ایڈوائزری جاری
-
حکومت نے سولر صارفین کے بلنگ نظام میں بڑی تبدیلی کر دی
-
ملک میں سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ
-
55 سالہ خاتون نے 25 سالہ شخص کو 2 ارب روپے تحفے میں دیکر اس سے شادی کرلی
-
اسٹیٹ بینک کا 18 سال سے کم عمر افراد کے اکاونٹ سے متعلق بڑا فیصلہ
-
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی
-
انسانیت لرز اٹھی، استاد نے کم سن بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا



















































