اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )محکمہ موسمیات نے خطرناک پیش گوئی کردی . ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایک دو مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہاتاہم لاہور، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور ڈویژن،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا میں دیر، رسالپور 15، مالم جبہ 09، بالاکوٹ 03 ، پنجاب میں لاہور ایئرپورٹ 08، کشمیر میں مظفرآباد 03،گڑھی دوپٹہ01 جبکہ لگت بلتستان میں بگروٹ اور چلاس کے مقام پر 01 ملی میٹر بارش ہوئی۔ بدھ کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی 43، دالبندین 42 اور نورپورتھل میں41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔