کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کراچی میں لگے نئے بینرز کو بھی نامعلوم افراد کے کھاتے میں ڈال دیا۔کراچی میں میڈیاسےگفتگو میں ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ کاکہناتھاکہ دونوں اطراف کے بینرز کے پیچھے نامعلوم افراد کا ہاتھ ہے۔اس معمہ کوحل کرنے کیلئےادارے اور شہریوں کو کام کرنا ہوگا۔انھوں نے کہاکہ کراچی کے امن کو پائیدار بنانےکےلیے اورزیادہ محنت کرناہوگی۔ انھوں نے کہاکہ اس طرح کے انتہا پسندی کے رجحان کا آسانی سے پتہ لگایا جاسکتا ہے۔اس سے قبل آج بھی شہر کے مختلف علاقوں میں لال رنگ سے لکھے گئے بینرز لگائے گئے۔ ان پر موت کا پیغام درج تھا۔ یہ بینرز یوپی موڑ پر لگائے گئے ۔اس کے علاوہ یہ بینرزسخی حسن چورنگی، نارتھ ناظم آباد کی شاہراہ پر بھی بینرز آویزاں کئے گئے ۔سندھ ہائی کورٹ کے باہر بھی ایسے بینرزآویزاں کئے گئے تھے۔ان بینرز کو متعلقہ انتظامیہ نے ہٹادیا تھا۔ اس کے بعد ریگل چوک بھی ایسے ہی بینرز آویزاں کئے گئے۔ شہر میں ایسے پراسرار بینرز کے بعد خوف کی سزاپیدا ہوگئی ہے۔