اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

پی آئی اے کے کنٹری منیجر کےگھر چھاپا‎

datetime 26  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیوز ڈیسک۔۔۔ بنگلا دیش میں سونے اور کرنسی اسمگلنگ کے الزامات پرپی آئی اے کے کنٹری مینجر کے گھر اور طیارے پر چھاپا مارا گیا ہے۔ ائرلائن ذرائع کے مطابق بنگلہ دیشی حکام نے ڈھاکہ میں تعینات پی آئی اے کے کنٹری مینجر علی عباس کے گھر پر 3 روز قبل چھاپہ مارا ۔ حکام نے سونا اور کرنسی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا الزام لگاکر کئی گھنٹے تک گھر کی تلاشی لی، اس دوران اہلخانہ کو ہراساں بھی کیا گیا ۔ بنگلہ دیشی حکام کے رویہ کے پیش نظر ڈھاکہ میں تعینات پی آئی اے کے کنٹری منیجر علی عباس اہلخانہ سمیت پاکستان واپس آگئے ہیں ۔بنگلہ دیشی حکام نے اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ بدھ کو کراچی سے ڈھاکہ پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز پر بھی چھاپہ مارا اور ڈھائی گھنٹے تک طیارے کی تلاشی لی۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق بنگلہ دیشی حکام کے روئیے کے پیش نظرآج کراچی سے ڈھاکہ کی پرواز پی کے 266 منسوخ کردی گئی ہے ۔ پی آئی اے ترجمان نے جیو نیوز کو بتایا کہ بنگلہ دیش میں پیش آنے والے واقعات کے بعد پی آئی اے انتظامیہ نے وزارت خارجہ اور ڈھاکہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کیا ہے۔ ادھر پاکستان وزارت خارجہ کی ترجمان نے پی آئی اے کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس بارے میں بنگلہ دیش وزارت خارجہ کے ردعمل کا انتظار ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…