اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)انسان کو اللہ پاک نے ایسا دماغ دیاہے جس کا سوچنے اور جلد سمجھنے میں کوئی ثانی نہیں۔ وہ کوئی ایک ایجاد کرتا ہے ۔ اس پرغور کرتا ہے پھر بھی کوئی کوئی نقص نکل آئے تو اس چیز کو یونہی بیکار سمجھ کر پھینک نہیں دیتا بلکہ بار بار تحقیق کرتا ہے اور اس وقت تک یہ کام جاری رکھتا ہے جب تک کامیاب نہ ہو جائے ۔ قارئین اگر آپ کو کبھی ہوائی جہاز میں سفر کا موقع ملا ہوتو آپ نےدیکھا ہوگا کہ طیارے کی کھڑکیاں گول ہوتی ہیں۔گھر میں تو کھڑکیاں چوکور ہوتی ہیں، گاڑیوں کی اس سے ہٹ کر مگر طیاروں میں الگ کھڑکیاں کیوں لگائی جاتی ہیں؟حقیقت میں پہلے طیاروں میں چوکور کھڑکیاں ہی لگائی جاتی تھیں، لیکن وہ طیاروں کے حادثات میں اضافے کا باعث بنتی تھیں۔1950 کی دہائی میں جب کمرشل طیارے تیز اور بڑے ہونے لگے تو طیاروں کو کبھی کبھار فضاء میں ٹوٹ کر بکھرنے کا سامنا ہونے لگا۔1954 میں اس طرح کے دو حادثات پیش آئے اور 56 مسافر ہلاک ہوگئے۔
تفتیش کاروں نے تفتیش کے دوران چوکور کھڑکیوں کے کونوں میں ایک خامی کو دریافت کیا، جو پریشرائزڈ کیبن میں دباؤ بڑھا دینے کا باعث بنتی ہے جس سے طیارہ ٹوٹنے کا امکان بڑھ جاتا۔اس حوالے سے ایک ٹیسٹ کے دوران رائل ایئرکرافٹ اسٹیبلشمنٹ نے دریافت کیا کہ طیاروں کا 70 فیصد دباؤ کھڑکیوں کے تیز کونوں کے باعث بڑھتا ہے۔اس کے مقابلے میں گول کھڑکیاں اس دباؤ کو متوازن طور پر منتشر کرتی ہیں، اسی وجہ سے وہ فوری طور پر مسافر طیاروں کے لیے نیا معیار بن گئیں۔طیارے میں آپ جو بھی کھڑکی دیکھتے ہیں ان میں تین چوکھٹے ہوتے ہیں پہلا دباؤ کا بوجھ برداشت کرنے، دوسرا باہری چوکھٹا فیل ہونے پر تحفظ دیتا ہے، تاہم ایسا کبھی کبھار ہی ہوتا ہے جبکہ تیسرا آپ کے سامنے ہوتا ہے جسے آپ دل بھر کر گندہ کرسکتے ہیں۔اور ہاں اس کے نیچے موجود ایک ننھا سوراخ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ شیشہ ہوا کا دباؤ برداشت کرسکے جبکہ یہ ایمرجنسی چوکھٹے کو مستحکم رکھتا ہے۔
ہوائی جہاز کی کھڑکیاں آخر گول ہی کیوں بنائی جاتی ہیں ؟ دکھنے میں ایک عام سی بات مگر اس کے پیچھے چھپا ایسا راز کہ آپ دنگ رہ جائیں گے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسے بھی اٹھا لیں
-
آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر حملہ کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی
-
بیرونِ ملک روزگار کیلئے جانے والے پاکستانیوں کیلئے بڑا فیصلہ
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کے ہاتھوں بیوی اور بیٹی کے قتل کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
نئے سال کی آمد ! تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف مل گیا
-
پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
-
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی ور بیٹی کی گمشدگی کا معمہ حل،ملزم نے خود قتل کرنے کا اعتراف کرلیا
-
پانچ سو روپے ماہانہ کمانے والے کپل شرما اب کتنی دولت کے مالک ہیں؟، جان کر دنگ رہ جائیں گے
-
جسم فروشی کے لیے لڑکیوں کی دبئی اسمگلنگ کرنے والا گروہ بے نقاب
-
باجوہ نے کہا رانا بہت موٹے ہوگئے ہو، جیل میں تھے تو بہت سمارٹ تھے، فیض رانا کو پھر سمارٹ بناؤ: رانا...
-
سڈنی دہشتگردی: بھارت و اسرائیل کی پاکستان کو پھنسانے کی کوشش ناکام، حملہ آور افغان شہری نکلے
-
سڈنی ساحل حملے میں ملوث ساجد اکرم کے بھارتی ہونے کا انکشاف
-
بگرام ایئر بیس پر طالبان کا بڑا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوگیا، واشنگٹن پوسٹ کا تہلکہ خیز انکشاف















































