کراچی(این این آئی)سندھ کے وزیرکھیل محمد بخش مہر نے این ای ڈی یونیورسٹی کے اسپورٹس گالا میں فٹبال کو کک لگا کر نجی ٹی وی کے کیمرہ مین کو زخمی کردیا۔تفصیلات کے مطابق پیرکو سندھ کے وزیرکھیل محمد بخش مہر این ای ڈی یونیورسٹی کے اسپورٹس گالا کا افتتاح کرنے بطور مہمان خصوصی پہنچے تو یہاں بھی اپنی فٹنس دکھانے کی کوشش میں فٹبال کو زور دار کک لگائی جو گول پوسٹ میں جانے کی بجائے نجی ٹی وی کے کیمرہ مین کی آنکھ پر جالگی جس سے وہ زخمی ہوگئے لیکن وزیر کھیل نے دلاسہ دینے تک کی زحمت نہ کی اور ہنستے مسکراتے چل دیئے۔