بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

وزرات سنبھالتے ہی سب سے پہلا کام کیا سونپ گیا ؟ اسحاق ڈار نے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

datetime 5  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزرات سنبھالتے ہی سٹیٹ بنک کو اسلامک بنکنگ پر کام کرنے کیلئے کہا گیا،اسلامی معاشی نظام غربت کے خاتمے،انصاف اور دولت کی یکساں تقسیم پر مشتمل ہے،حکومت کی مثبت معاشی پالیسیوں کی وجہ سے اقتصادی صورتحال بہتر ہوئی اور اب پورے ملکی معاشی نظام کو اسلامی بینکاری میں ڈالنا ہوگا،آئندہ 5سال میں پاکستان کا شمار دنیا کی مضبوط معیشتوں میں ہوگا۔
پیر کو وفاقی عالمی اسلامی معاشی فورم کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ وزرات سنبھالتے ہی سٹیٹ بنک کو اسلامک بنکنگ پر کام کرنے کیلئے کہا گیا۔ڈاکٹر عشرت العباد حسین نے کہا کہ اسلامی بینکنگ کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے،اسلامک ڈولپمنٹ بنک نے اسلامی بینکاری کیلئے پاکستان سے تعاون کیا۔انہوں نے کہا کہ سیمینار کا مقصد اسلامی بینکاری کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنا ہے،فورم کے شرکاء اپنے تجربات اور علم سے مستفید کریں گے،اسلامی معاشی نظام غربت کے خاتمے،انصاف اور دولت کی یکساں تقسیم پر مشتمل ہے اور حکومت روا ئتی کے ساتھ اسلامی بینکاری کا نظام قائم کرنا چاہتی ہے،اسلامی بینکاری کے نفاذ کیلئے مختلف مسائل دور کرنے کی ضرورت ہے،اسلامی بینکاری کیلئے تیزرفتاری کیساتھ درست سمت میں کام کرنا ہوگا۔وزیرخزانہ نے کہا کہ اسلامی بینکاری کے حوالے سے قائم کی گئی کمیٹی سے گذشتہ دوسال میں نمایاں کام کیا،مالیاتی شعبے کے ماہرین کی مدد سے پاکستان کو اسلامی سکوک بینکنگ میں شامل کیا جائے اور اسلامی بینک بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کریں،اسلامی معاشی نظام کو ملک بھر میں پھیلایا جائے گا اور اسلامی سکوک بینکاری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے،حکومت کی مثبت معاشی پالیسیوں کی وجہ سے اقتصادی صورتحال بہتر ہوئی ،پورے ملکی معاشی نظام کو اسلامی بینکاری میں ڈالنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی بینکاری کے فروغ کیلئے جدید تحقیقات سے استفادہ کی ضرورت ہے،اسلامی بینکاری کے فروغ کیلئے عالمی سیمینار بھی منعقد کئے جاچکے ہیں اور عالمی معاشی نظام میں آگے بڑھنے کیلئے اسلامی بینکاری ناگزیر کریں اگر درست سمت میں کام کرتے رہے تو کامیابی یقینی بنانا ہے،عالمی سطح پر اسلامی بینکاری کے فروغ میں پاکستان کا اہم کردار،اسلامی بینکاری سے ملک میں تجارتی سرگرمیوں کو مزید فروغ ملے گا۔وزیرخزانہ نے کہا کہ آئندہ 5سال میں پاکستان کا شمار دنیا کی مضبوط معیشتوں میں ہوگا اور اسلامی بینکاری کیلئے گورنر سٹیٹ بنک کی سربراہی میں عمل درآمد کمیٹی قائم کی جارہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…