لاہور(آئی این پی) فلم سٹار وینا ملک نے کہا ہے کہ سیاست بری چیز نہیں مگرفی الحال کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہو رہی ‘شوبز میں و اپسی اور سیاست میں انٹری کا فیصلہ وقت آنے پر کروں گی ۔اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں وینا ملک نے کہا کہ میں نے کبھی سیاست کو برا نہیں کہا اور نہ ہی مجھے سیاست سے کوئی نفرت ہے لیکن جہاں تک کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کا تعلق ہے تو فی الحال ایسا کچھ بھی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے شوبز میں بھی کام کرنے کی آفرز ہو رہی ہے لیکن میں نے فی الحال کسی فلم میں کرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا بلکہ اپنی فیملی پر توجہ دے رہی ہوں۔