منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان نے اپنی ذمہ داری اداکی اب ہم۔۔۔! صدر آزادکشمیر نے بڑا قدم اُٹھانے کا اعلان کردیا

datetime 1  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولاکوٹ (این این آئی) صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیر سوئیزر لینڈ سے زیاد ہ خوبصورت لیکن آزادی کی نعمت سے محروم ہے ، آزادی کشمیر کی رکاوٹ اقوام متحدہ سلامتی کونسل اور بھارت ہی نہیں ہم خود بھی ہیں ،مختلف آوازیں ترک کرنا ہوں گی ،بھارت کو سمجھوتے کی دعوت دینے کے حامی نہیں ،پاکستان نے کشمیریوں کے وکیل کی ذمہ داری ادا کی اب دنیا بھر میں ہم نے آزادی کی تحریک کامیاب کروانے کی حمایت لینا ہو گی۔وہ جمعرات کو یہاںآبائی شہر راولاکوٹ میں استقبالیہ جلسے سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمارا اصل دشمن بھارت ہے جس نے کامیاب خارجہ پالیسی سے بہت سارے دوست بنا رکھے ہیں اور اہل جمو ں کشمیر کو غلام بنایا ہوا ہے برھان وانی کی شہادت سے تحریک آزادی کو جلا ملی بھارت نے اس شہادت کے بعد ظلم کی انتہا کر کے لوگوں کو شہید کرنے کے ساتھ اُنھیں نظر سے بھی محروم کیا اصل خراج تحسین کے مستحق مقبو ضہ کشمیر کے شہید اور اُن کے ورثہ ہیں حریت قائدین کو یقین دلاتے ہیں کہ اس تحریک کی کامیابی کے لیے اُن کا ہر طرح کا ساتھ دیں گے آزاد کشمیر کا نوجوان ہمت سے کام لے تو نہ صرف مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا باعث بنے گا بلکہ اُمت مسلمہ اور پاکستان کی عزت کا با عث ہوگا آزادی کشمیر کی رکاوٹ اقوام متحدہ سلامتی کونسل اور بھارت ہی نہیں خود ہم کشمیری بھی ہیں جن کو اپنی خامیا ں نظر نہیں آتی مختلف آوازیں ترک کرنا ہوں گی بھارت کو سمجھوتے کی دعوت دینے کے حامی نہیں پاکستان نے کشمیریوں کے وکیل کی ذمہ داری ادا کی اب دنیا بھر میں ہم نے آزادی کی تحریک کامیاب کروانے کی حمایت لینا ہو گی مسلہ کشمیر کے حل کے لیے میں نے چھ نکاتی اجنڈا دیا ہے مسعود خان نے کہا کہ بڑا عہدہ جب دانش والے کو ملتا ہے وہ لرز جاتا ہے اور کم عقل خوش ہوتے ہیں اُنہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اس کے ثمرات جلد لوگ دیکھیں گے ۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…