کراچی (نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رکن قومی اسمبلی آصف حسنین نے پارٹی چھوڑدی۔تفصیلات کے مطابق آصف حسنین نے پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) میں شمولیت اختیار کر تے ہوئے قومی اسمبلی کی رکنیت چھوڑنے کا بھی اعلان کیا ہے۔پی ایس پی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آصف حسنین نے کہا کہ مجھ پر کوئی دباؤ نہیں تھا، مصطفی کمال کو خود فون کیا کہ پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہونا چاہتا ہوں۔پی ایس پی میں شمولیت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ملک کے خلاف نعرے لگانے والوں کے ساتھ نہیں رہ سکتا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایم کیو ایم کے مزید ارکان اسمبلی بھی پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوں گے، پارٹی کے بہت سے لوگ اسے چھوڑنے والے ہیں۔