لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانو ی حکومت نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما شبیر قائم خانی اور کیف الو راء کو گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ ائیرپورٹ پر پوچھ گچھ کی گئی اور مشتبہ روابط کی بنا پر امریکہ میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔برطانوی دفتر خارجہ کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما شبیر قائم خانی اور کیفل الوراء کو امریکہ میں داخل نہیں ہونے دیا گیا، ائیر پورٹ پر ان سے پوچھ گچھ کی گئی اور مشتبہ روابط کی بنا پر انہیں واپس لندن روانہ کردیا گیا،۔طانوی دفتر خارجہ کے مطابق شبیر قائم خانی اور کیفل الوراء کو گرفتار نہیں کیا گیابلکہ امریکہ سے واپس برطانیہ بھیج دیا گیا تھا۔
اس سے قبل گزشتہ روز میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھاکہ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان شبیر قائم خانی اور کیف الوریٰ کو ایئرپورٹ پرحراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی،برطانوی بارڈر ایجنسی نے دونوں رہنماؤ ں کو 3گھنٹے تک روکے رکھا۔واضح رہے کہ شبیر قائم خانی اور کیف الوریٰ کو امریکا میں 16گھنٹے روکنے کے بعد واپس برطانیہ بھیج دیا گیا تھا۔
امریکہ نے ایم کیو ایم کے دواہم رہنماؤں کیخلاف ناقابل یقین کا م کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں