اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب،میرپورخاص ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ خیبر پختونخوا، مشرقی بلوچستان(سبی، نصیر آباد، ژوب،قلات ڈویژن)، فاٹا،گلگت بلتستان ، ٹھٹہ،سکھر اور حیدر آباد ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ دوروز میں پنجاب،سندھ، مشرقی بلوچستان، اسلام آباد اور کشمیرمیں کہیں کہیں جبکہ خیبرپختونخوا، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔موسلا دھار بارش کے باعث ڈی جی خان ڈویژن اور مشرقی بلوچستان کے مقامی/ برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، سرگودھا، حیدرآباد، میرپورخاص ڈویژن، فاٹا اور کشمیرمیں چند مقامات پر بارش ہوئی۔گزشتہ روزریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں تربت 43 ، بھکر اور سبی میں42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ۔