جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

عام آدمی پارٹی کا دلی کے عوام کو پہلا تحفہ‘ بجلی کی قیمت میں پچاس فیصد کمی کا اعلان

datetime 25  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی(نیوز ڈیسک)عام آدمی پارٹی نے دلی کے عوام کو پہلا تحفہ دے دیا۔ دہلی میں حکمران جماعت بھارتی جنتا پارٹی اور کانگریس پر جھاڑو پھیرنے والی عام آدمی پارٹی نے اپنے عوامی اور انقلابی منشور پر عمل درآمد کرتے ہوئے بجلی کی قیمت میں 50 فیصد کمی اور ہرخاندان کو20 ہزار لٹر پانی مفت فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔یوں تو اقتدار میں آنے کے لئے تمام ہی سیاست دان اور جماعتیں عوام سے بڑے دعوے کرتی ہیں لیکن جب حکومت میں آجاتے ہیں تو وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہو جائے پر عمل درآمد کرتے ہوئے عوام کو بے سہارا چھوڑ دیتے ہیں لیکن بھارت کی سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی نے عوام سے کئے گئے وعدوں کو بھولایا نہیں بلکہ فتح کے چند دنوں بعد ہی اس پر عمل درآمد شروع کرتے ہوئے شہریوں کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 50 فیصد کی کمی کا اعلان کردیا۔نئی دلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دلی کے نائب وزیر اعلی منیش سیسودیا کا کہنا تھا کہ وہ خاندان جو ہر ماہ 400 یونٹس تک بجلی استعمال کرے گا اسے اپنے بل کا صرف نصف حصہ جمع کرانا ہوگا اور اس پرعمل درآمد یکم مارچ سے ہوگا جس سے نئی دلی کے رہنے والے 90 فیصد شہری فائدہ اٹھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لیے حکومت نےسبسڈی کی مد میں ہر ماہ 70 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔نائب وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں میں رعایت کے علاوہ دلی کے ہر گھر کو ہر ماہ 20 ہزار لٹر صاف پینے کا پانی بھی فراہم کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ عام آدمی پارٹی نے اپنے سیاسی منشور میں عوام سے جو وعدہ کیا تھا کہ حکومت میں آنے کے بعد بجلی کی قیمت میں 50 فیصد کمی کردی جائے گی اور آج کیجریوال حکومت نے اپنا وعدہ پورا کردکھایا لیکن پاکستانی عوام بھی ایسی ہی کسی جماعت کے حکومت میں آنے کے منتظر ہیں جو اپنے وعدوں کو پورا کرسکیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…