جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

یہ چیز امت مسلمہ کیلئے خطر ہ بن چکی ہے خانہ کعبہ کو کچھ بھی ہوا تو ۔۔۔ بڑا اعلان کر دیا

datetime 21  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) تحر یک تحفظ حر مین شر یفین پاکستان کی’’حر مت حر مین شر یفین کانفر نس ‘‘میں مقر رین نے کہا ہے کہ حر مین شر یفین کا تحفظ ہی اصل میں سعودی عرب کا تحفظ ہے ‘حج کے مقدس موقعہ پر کسی بھی قسم کی دہشت گردی ‘تخر یب کاری کی سازش کو ناکام بنانے کیلئے تمام حجاج اکرام کو مشتر کہ کردار ادا کر نا ہوگا ‘پاکستانی حکومت وزارت مذہبی امور کو فعال کر یں تاکہ پاکستان سے جانیوالے حجاج اکرام کو بھی ضرور ی ہدایات دی جائیں ‘مسلمان ممالک کے در میان پائی جانیوالی ناچاقی ‘غلط فہمی اور دوری بھی امت مسلمہ کیلئے خطر ہ بن چکی ہے امت مسلمہ کو جتنی اتحاد کی ضرورت آج ہے شاید ماضی میں کبھی نہیں رہی ۔اگر خا نہ کعبہ کو کچھ ہوا تو اس کے دفع میں ہم اپنی جا ن لڑا دینگے اتوار کے روز لاہور پر یس کلب میں تحر یک تحفظ حر مین شر یفین پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر کی زیر صدارت’’حر مت حر مین شریفین کانفر نس ‘‘منعقد ہو ئی جس میں جمعیت اتحا د علماء کے سر براہ شیخ الحدیث مولانا عبد الملک ‘جمعیت علما ء پاکستان کے امیر علامہ محمد خان لغاری ‘پاکستان علماء کونسل کے مولانا محمد اشفاق ‘ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سر براہ علامہ ممتاز احمد اعوان ‘جمعیت علماء اہلسنت پاکستان کے صدر مولانامحمد حسین قاسمی ‘مولانا محمد آصف ربانی ‘سید عاشق حسین شاہ بخاری اور مولانا عبد الستار نیازی سمیت دیگر مذہبی جماعتوں کے قائدین شریک ہوئے کانفر نس کے بعد پر یس کا نفر نس سے خطاب کرتے ہوئے تحر یک تحفظ حر مین شر یفین پاکستان علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ اسلام دشمنوں نے ہمیشہ مسلمانوں کو آپس میں لڑنے کیلئے سازشیں کیں ہیں وہ کبھی توہین آمیز خاکوں کے ذریعے اور کبھی قر آن مجید کی بے حرمتی سے مسلمانوں کے خلاف سازشیں کرتے ہیں اور اسلام دشمن قوتوں کااصل ٹارگٹ حر مین شریفین ہیں اس لیے ہم سب کو متحد ہو کر انکی سازشیں ناکام بنانی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حر مین شر یفین کا تحفظ ہی اصل میں سعودی عرب کا تحفظ ہے اس لیے حج کے موقعہ پر پاکستان سمیت پوری دنیا سے آنیوالے مسلمان حجاج کرام کی ذمہ داری ہے کہ وہ حج کے موقعہ پر تخر یب کاری یاامن وامان کی خراب ہونیوالی ہر سازش کو ناکام بنانا ہوگا اور حجاج اکرام کو چاہیے کہ وہاں جو بھی امن وامان خراب کر نے کی سازش کر یں آگے بڑھ کر نہ صرف اس کو روکے بلکہ اسکو سیکورٹی اداروں کے بھی حوالے کیا جائے ۔ جمعیت اتحا د علماء کے سر براہ شیخ الحدیث مولانا عبد الملک ‘جمعیت علما ء پاکستان کے امیر علامہ محمد خان لغاری نے کہا کہ سعودی عرب کو کمزور کر نیوالے امن اور اسلام کے دشمن ہیں ایسے لوگوں کو نشانہ عبر ت بناناہوگاجس کیلئے ضروری ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان ممالک سعودی حکومت اور حر مین شریفین کے ہاتھوں کو مضبوط کر یں کیونکہ سعودی عرب کی مضبوطی کے بغیر امت مسلمہ کی مضبوطی کو خواب پورا نہیں ہوسکتا ۔ پاکستان علماء کونسل کے مولانا محمد اشفاق ‘ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سر براہ علامہ ممتاز احمد اعوان ‘جمعیت علماء اہلسنت پاکستان کے صدر مولانامحمد حسین قاسمی نے کہا کہ تحر یک تحفظ حر مین شر یفین پاکستان نے علامہ زبیر احمد ظہیر کی قیادت میں ہمیشہ حر مین شر یفین کے تحفظ کو یقینی بنانے اور سازشیں ناکام بنانے کیلئے آواز بلند کی ہے کیونکہ سعودی عرب اور حر مین شر یفین کا تحفظ ہر مسلمان پر لازم ہو چکا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…