کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان کو ہتھیار فروخت کئے جائیں گے۔ افغان خبر رساں ادارے خامہ پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ حکومت واشنگٹن نے افغانستان کو 6 کروڑ ڈالر مالیت کے ہتھیار فروخت کئے جانے کی منظوری دے دی ہے۔ حکومت امریکہ نے دعوی کیا ہے کہ ہتھیاروں کی فروخت کا یہ فیصلہ، دہشت گردی کے مقابلے میں افغان فوجیوں کی مدد کی غرض سے اختیار کیا گیا ہے۔ افغانستان کو فروخت کئے جانے والے فوجی ساز و سامان میں مختلف قسم کے ہتھیار شامل ہیں