اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی وزیر محنت نے کہا ہے کہ بن لادن سمیت کچھ مقامی کمپنیوں نے پھنسے محنت کشوں کو ادائیگی شروع کردی ہے،جبکہ بڑے پیمانے پر ادائیگیاں روکنے والی کمپنی کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔سعودی وزیر محنت مفریج الحقابانی نے کہا ہے کہ بن لادن گروپ سمیت کچھ مقامی کمپنیوں نے پھنسے محنت کشوں کو ادائیگی شروع کردی ہے۔ بن لادن گروپ کے ایگزیکٹیوز نے ستمبر تک ادائیگیاں مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ سعودی اوجر واحد کمپنی ہے جس نے بڑے پیمانے پر ادائیگیاں روکی ہوئی ہیں۔الحقابانی کا کہنا تھا کہ اوجر کمپنی کے خلاف عدالت جانا ان کی ذمہ داری ہے۔ کمپنی کے خلاف وکیل بھی مقرر کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی محنت کشوں کی شکایت پر کارروائی لیبر سسٹم کے تحت کی جائے گئی۔