تہران (این این آئی)ایران میں ہمدان کے فضائی اڈے سے اڑان بھرنے والے روسی طیاروں کے حملوں کے حوالے سے واشنگٹن اور ماسکو کے بعد اب تہران کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس سلسلے میں ایرانی مجلس شوری (پارلیمنٹ) کے اسپیکر علی لاریجانی کا کہنا تھاکہ خطے کے معاملات مثلا شام میں روس کے ساتھ بطور حلیف ہمارے تعاون کا یہ مطلب نہیں کہ ہم نے اسے فوجی اڈہ دے دیا ہے۔ اگر کسی نے مذکورہ معاملے کو اس شکل میں پیش کیا ہے تو اسے یکسر مسترد کیا جاتا ہے۔