تہران(این این آئی)ایرانی پاسداران انقلاب کے سینئر عہدیدار اور شام میں ایرانی فوج کے کمانڈر جنرل محمد علی فلکی نے اعتراف کیا ہے کہ تہران نے ’فیلق القدس‘ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی کمان میں ’’شیعہ فریڈم آرمی‘‘ کے نام سے ایک فوج تشکیل دے رکھی ہے جو بہ قول ان کے اس وقت تین اہم محاذوں عراق، شام اور یمن میں لڑائی میں شامل ہے۔پاسداران انقلاب کی مقرب فارسی نیوز ایجنسی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جنرل علی فلکی نے کہا کہ جنرل سلیمانی کی زیرکمان ’شیعہ فریڈم آرمی‘ میں صرف ایرانی ہی نہیں بلکہ ان خطوں کے لوگ بھی شامل ہیں جہاں یہ آرمی لڑائی میں شریک ہے۔ایک سوال کے جواب میں جنرل فلکی نے کہا کہ جنرل سلیمانی کی زیرقیادت شام میں لڑنے والی فورسز پاسداران انقلاب ہی کا حصہ ہیں۔ جب بالواسطہ طور پر جنگ میں ہمیں افراد کار میسر ہیں تو پاسداران انقلاب کو براہ راست اس جنگ میں جھونکنے کی کیا ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام میں ایرانی فوج کا اہم کردار محاذ جنگ پرعسکری رہ نمائی، جنگی تربیت اور لڑائی کے طریقہ کار سے آگاہ کرنا ہے۔ایک دوسرے سوال کے جواب میں جنرل فلکی نے دعویٰ کیا کہ ’’شیعہ لبریشن آرمی‘‘ کے قیام کا اصل مقصد اسرائیل کو دنیا کے نقشے سے مٹانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے 23 سال میں اسرائیل کو نیست ونابود کردیا جائے گا۔ اس وقت ہماری تشکیل کردہ شیعہ فورسز اسرائیل کی سرحدوں پر دستک دے رہی ہیں مگر ان کی توجہ عراق، شام اور یمن کے محاذوں پر مرکوز ہے۔ایک دوسرے سوال کے جواب میں جنرل فلکی نے افغان پناہ گزینوں کو موثر جنگی قوت میں تبدیل کرنے میں ناکامی پر تنقید کا بھی نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 30 سال تک افغان پناہ گزینوں کا بوجھ برداشت کیا ہے۔ ہم ان میں کسی جرات مند قائد کے ظہور کے انتظار میں رہے ہیں۔ ہمیں انتظار نہیں کرنا چاہیے تھا بلکہ لبنان کی حزب اللہ، یمن کے حوثیوں اور بحرین کے اہل تشیع کی طرح انہیں بھی منظم کرنے کی کوشش کی جانی چاہییتھی۔البتہ جنرل فلکی نے ’’فاطمیون‘‘ بریگیڈ اور اس کی قربانیوں کی تعریف کی اور کہا کہ اس گروپ میں افغان پناہ گزینوں کو شامل کیا گیا ہے جو محض 100 ڈالر کیعوض رضاکارانہ طور پر ایران کی جنگ لڑنے کو تیار ہیں۔
ایران نے کن تین اسلامی ممالک میں جنگ کیلئے فوج تشکیل دے رکھی ہے؟ایرانی پاسدارن انقلاب کے جنرل کاحیرت انگیز انکشاف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف
-
عام تعطیل کا اعلان















































