اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ٗ بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن) ٗ خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزار ڈویژن) ٗ گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ترجمان محمد ایاز نے اپنے بیان میں کہا کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن)، خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن) ٗ گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہونے کی امید ہے ٗانہوں نے کہا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا کے علاقے کالام01ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔
گرج چمک اور بارشیں, محکمہ موسمیات نے عوام کو زبردست خوشخبری سنا دی ، شہروں کے نام جاری
19
اگست 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں