بیجنگ(آئی این پی )چین کے متعدد صوبوں میں مسلمانوں کے لئے حلال گوشت کی خریدوفروخت پر رعایت کا اعلان کر دیا۔چین کے اقلیتوں کے حوالے سے ذمہ دار کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلمانوں کے لئے حلال گوشت کی خریدوفروخت پر سب سے پہلے رعایت وسطی چین کے صوبہ ہیبے میں 2012میں دی گئی جسے بعد ازاں اب متعدد صوبوں کی جانب سے بطور پالیسی اختیار کر لیا گیا۔ رعایت کا اطلاق متعدد صوبوں میں مختلف ہے جو 10یوآن سے لے کر20یوآن تک ہر مہینے میں ایک شخص کو دیا جاتا ہے ۔ ہوئی،سنکیانگ، قازک، ازبک اور تاجک اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد اس رعایت سے مستفید ہونے کے مستحق ہیں ۔