بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

پیپلزپارٹی نے حکومت کیخلاف انتہائی اقدام کافیصلہ کرلیا

datetime 17  اگست‬‮  2016 |

لاہو ر(این این آئی ) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی، پاکستان پیپلزپارٹی نے ٹی او آرز کے معاملے پر سڑکو ں پر آنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اگر میں وزیر اعظم ہوتا تو مودی کو بیان دینے کی جرات تک نہ ہوتی۔ ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ اپو زیشن او رحکومت کے درمیان ٹی او آرز کے معاملے پر اب کو ئی بات کر نے کو باقی نہیں بچی ، ڈیڈ لا ک ختم نہیں ہوا ،پاکستان پیپلزپارٹی نے ٹی او آرز کے معاملے پر سڑکو ں پر آنے کا فیصلہ کر لیا ہے کیونکہ حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی لیکن اگر حکومت اپنے رویے میں لچک پیدا کر ے تو بات ہو سکتی ہے لیکن کوئی بڑی پیش رفت ممکن نہیں ۔ہم ستمبر سے جلسے بھی کریں گے ریلیاں بھی نکالیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو ہمیشہ فرینڈلی اپوزیشن کے طعنے دئیے جاتے ہیں،لیکن اسمبلی میں میری ہمیشہ پو ری کو شش رہی ہے کہ ہر قومی مسئلے پر بھرپور آواز اٹھائی جائے لیکن میں نے کبھی کسی کا گریبان نہیں پکڑا۔ انہوں نے کہا کہ مو د ی پاکستان کے خلاف اتنا جارحانہ رویہ اسی لیے اختیار کر رہا ہے کیونکہ وہ ہماری کمزوریوں سے فائدہ اٹھا رہا ہے ،اگر میں وزیر اعظم ہوتا تو مودی کو بیان دینے کی جرات تک نہ ہوتی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ آرمی چیف توسیع نہیں لیں گے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مشترکہ جلسوں کا امکان مسترد نہیں کیا جاسکتا۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…