مظفر آباد (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں پر سیکیورٹی فورسز کے مظالم کے خلاف آزاد کشمیر میں کیبل آپریٹرز نے انتظامی حکم کے تحت بھارتی فلمی اور انٹرٹینمنٹ چینلز کی نشریات بند کر دیں۔کیبل آپرٹرز کے سابق صدر خرم شہزاد کے مطابق ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے جاری کردہ حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے 10 اضلاع اور تحصیلوں سمیت قصبوں اور دیہاتوں میں بھی ہندوستانی چینلز کی نشریات روک دی گئیں۔انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر میں بہت سے لوگ بالخصوص خواتین اسٹار پلس اور لائف اوکے سمیت بعض چینلز دیکھنا چاہتی ہیں تاہم مقبوضہ کشمیر کے سنگین حالات کے باعث ہم نہیں چاہتے کہ بھارتی چینلز یہاں دکھائے جائیں۔