پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

منشیات کے کاروبار کیخلاف لرزہ خیز اقدام نے دنیامیں ہلچل مچادیگلیاں لاشوں سے بھرگئیں

datetime 17  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منیلا(این این آئی)فلپائن حکومت کی منشیات کے سمگلروں کے خلاف چلائی گئی بدترین مہم سے سمگلروں کی حیثیت کیڑوں مکوڑوں سے بھی کم ہو کر رہ گئی ہے۔گلی گلی میں خون آلود لاشیں دلوں کو دہلانے لگیں۔برطانوی اخبار کے مطابق فلپائن میں حکومت نے منشیات کے سمگلروں کے خلاف خصوصی آپریشن کا آغاز کردیا ہے جس میں جس شخص پر ذرا سا بھی گمان ہو کہ وہ منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ہے کو دیکھتے ہی گولی مار دی جاتی ہے۔فلپائنی صدر روڈریگو ڈیوٹرٹے کے حکم پر شروع کیئے گئے اس آپریشن کے بعد سے اب تک ایک ہزار مبینہ ڈرگ سمگلرز کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس آپریشن میں سکیورٹی فورسز کو اس قدر بااختیار کردیا گیا ہے کہ وہ جس شخص پر منشیات فروشی یا منشیات کی سمگلنگ کا ذرا سا بھی شبہ ہو اسے گرفتار یا ہلاک کردیا جائے۔فلپائنی صدر نے ملک میں موجود ایسے سینکڑوں سیاستدانوں ،فوجی اہلکاروں اور دیگر اعلیٰ عہدوں پر فائز افراد کے نام لے کر کہا کہ یہ لوگ ملک کے بچوں کا مستقبل تباہ کررہے ہیں۔انہوں نے احکامات جاری کئے کہ مذکورہ افراد سرنڈر کردیں ورنہ ان کا ’شکار ‘کیا جائے گا۔صدر کی جانب سے جاری کرد ہ ان احکامات کے بعد سکیورٹی فورسز حرکت میں آگئیں اور منیلا سمیت ملک کے مختلف شہروں کی گلیوں میں مبینہ منشیات سمگلرز کی لاشیں بکھری ہوئی نظر آتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…