پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

خلیج میں روس کو اہم ملک نے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دیدی،40سال بعد پہلا موقع،دنیابھرمیں کھلبلی مچ گئی

datetime 17  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن/تہران(این این آئی)خلیج میں روس کو اہم ملک نے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دیدی،40سال بعد پہلا موقع،دنیابھرمیں کھلبلی مچ گئی،ایران نے شام مخالف باغیوں اور داعش جنگجووں کے خلاف فضائی کارروائی کے لیے روس کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی ۔ادھر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ روس کی جانب سے ایرانی فوجی اڈوں کا استعمال بدقسمتی ہے تاہم یہ کوئی حیرت انگیز بات نہیں اور واشنگٹن اس گٹھ جوڑ کی وسعت کا جائزہ لے رہا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق انقلاب ایران کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ایران نے کسی غیر ملکی طاقت کو اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت دی ہے جبکہ امریکا نے ایرانی فوجی اڈے کے استعمال کو بدقسمی قرار دیا ہے ۔ایران میں موجود روسی لڑاکا طیاروں نے شام میں باغیوں پر حملوں کا آغاز کر دیا ہے ۔ انقلاب ایران کے 40 سال بعد پہلا موقع ہے کہ روسی جنگی طیاروں نے شامی باغیوں کو کسی ایرانی فوجی مرکز کو استعمال کرتے ہوئے نشانہ بنایا ہے۔شام پر فضائی کارروائی کے لیے روسی جنگی طیارے ایران کے شہر ہمدان کے فوجی اڈے سے پروازیں بھر رہے ہیں ۔روسی وزارت دفاع کا کہناتھا کہ اس نے شام میں باغیوں کے خلاف کاروائیوں کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ روس کی جانب سے ایرانی فوجی اڈوں کا استعمال بدقسمتی ہے تاہم یہ کوئی حیرت انگیز بات نہیں اور واشنگٹن اس گٹھ جوڑ کی وسعت کا جائزہ لے رہا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…