سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ اور نام نہاد اسمبلی کے رکن انجینئر عبدالرشید نے کہا ہے کہ بھارت میں بسنے والے دلت بھی ایک روز آزادی کا مطالبہ کریں گے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق انجینئر رشید نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو یہ بات نہیں فراموش نہیں کرنی چاہیے کہ یوم آزادی کے موقع پر لاکھوں دلتوں نے اونچی ذات کے ہندوؤں کی طرف سے اپنے ساتھ ہونے والے بہیمانہ برتاؤ کے اٹھ کھڑا ہونے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ جلد یا دیربعد دلت بھی اپنے لیے ایک الگ وطن کا مطالبہ کرنے پر مجبور ہونگے۔ انجینئر رشید نے بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی نے فورسز کو کشمیریوں کے قتل کا لائسنس دے رکھا ہے۔