بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

بچوں کے اغوا کا معاملہ ، حکومت سے کچھ نہ ہو سکا ۔۔ !فوج کو درمیا ن میں لانے کی تیاریاں

datetime 17  اگست‬‮  2016 |

لاہور(آئی این پی)سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے بچوں کے اغواء کے کیس بھی دہشت گردی ایکٹ کے تحت فوج عدالتوں میں چلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب بچوں کے اغواء کا ’’گڑھ ‘‘بن رہا ہے اور صوبے میں آئین وقانون کی بجائے جرائم پیشہ لوگ مضبوط ہو رہے ہیں گورننس کا دعویٰ کر نیوالے حکمران کہاں ہے ؟ حکمرانوں کی نااہلی او ر ناکامیوں کی لمبی فہرست بھی جمہو ریت کیلئے خطر ہ بنتی جا رہی ہے ‘حکمران زبانی جمع خرچ کی بجائے اغواء کے واقعات روکنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر سخت اقدامات کر یں ‘عوام کے جان ومال کے تحفظ میں حکمران مکمل ناکام ہو چکے ہیں۔ پارٹی اراکین راجہ ریاض احمد ‘ڈاکٹر اسد معظم سمیت دیگر کی قیادت میں مختلف وفود سے گفتگو میں سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بچوں کے اغواء کے بعد انکے اعضا ء نکالنے کے معاملات سامنے آنے کے بعد والدین اپنے بچوں کو جتنا آج غیر محفوظ سمجھتے ہیں ماضی میں اسکی کوئی مثال نہیں ملتی آج پنجاب میں آئین اور قانون کی بجائے جرائم پیشہ لوگ خود کو زیادہ مضبوط سمجھ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی توجہ سیاسی مشہوری کے منصوبوں کی بجائے عوام سے کیے جانیوالے وعدوں اور انکے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے پر مر کوز کر یں ورنہ قوم کے صبر کا پیمانہ لبر یز ہو گیا تو حکمرانوں کو بھاگنے کا راستہ نہیں ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جو حکمران عوام کے جان ومال کا تحفظ نہیں کر سکتے ایسے حکمرانوں کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی اخلاقی جواز باقی نہیں رہتا اور قوم ایسے بے حس حکمرانوں کو مزید برداشت بھی نہیں کر یگی ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جمہو ریت کی مضبوطی اور بچاؤ چاہتے ہیں تو انکو اپنا انداز حکمرانی درست کر نا ہوگا ۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…