کراچی (آئی این پی )کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے متحدہ قومی موومنٹ کے دفتر پر چھاپہ مار کر جنرل کونسلر سمیت 9افراد کو گرفتار کر لیا۔منگل کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے متحدہ کے سیکٹر آفس پر چھاپہ مار کر سیکٹر ممبر محمد انور اور جنرل کونسلر سمیت 9افراد کو گرفتار کر لیا۔