بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

اس وقت کشمیر میں جو کچھ ہورہا ہے یہ نہ پاکستان اور بھارت کا مسئلہ ہے اور نہ ہی اسلام کا ۔۔۔! ریحام خان بھی بول پڑیں

datetime 16  اگست‬‮  2016 |

چکوٹھی(آئی این پی )معروف صحافی ،اینکر و سماجی کارکن ریحام خان نے کہا ہے کہ اس وقت کشمیر میں جو کچھ ہورہا ہے یہ نہ پاکستان اور بھارت کا مسئلہ ہے اور نہ ہی اسلام کا مسئلہ ہے یہ خالصتاً انسانی حقوق کا مسئلہ ہے آزادکشمیر میں پاکستان کے سیاستدان آکر الیکشن مہم تو چلاتے اور ووٹ مانگتے رہے لیکن مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق میں آواز بلند نہیں کی اس وقت ضرورت ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو عالمی سطح پر بے نقاب کیا جائے ‘پانچ ہفتوں سے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم سے ستر سے زائد افراد شہید ہزاروں ذخمی اورمعصوم بچوں کی بینائی پیلٹ گنوں کے زریعہ چھین لی گئی ہے لیکن بیس کیمپ سے موثر آواز بلند نہیں ہوئی ۔چکوٹھی میں آزادکشمیر کشمیر مارچ کے بعد خصوصی انٹر ویو کے دوران گفتگو ریحام خان کا کہنا تھا کہ میں یہاں کشمیری بچوں ،بہنوں ماؤں اور بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرنے آئی ہوں انہوں نے نام لئے بغیر عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ یہاں الیکشن مہم چلانے کیلئے اور ووٹ مانگنے کیلئے آتے ہیں جب کشمیریوں کیلئے آواز بلند کرنا ہوتو تب بھی کشمیر آیا کریں ۔انہوں نے کہا کہ پانچ ہفتوں سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم جاری ہیں فوج نے سکولوں اور اسپتالوں پر بھی قبضہ کر رکھا ہے اور درندگی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے ۔ریحام خان نے پوچھے گئے سوال کہ ان کا جماعت اسلامی میں شمولیت کا کوئی ارادہ ہے کے جواب کو گو ل کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہاں صرف مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آئی ہیں اور دیگر جماعتوں کو بھی اس سلسلہ میں آگے آنا چاہئے کیوں کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات پاکستان بھارت اور اسلام کی جنگ نہیں بلکہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے ۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…