بیجنگ(آئی این پی )برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے چین کے ساتھ معاشی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔برطانوی وزیر اول برائے ایشیا الوک شرما نے منگل کو چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین معاشی تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات میں الوک شرما نے برطانوی وزیراعظم کا چینی صدر شی جن پنگ کے لئے پیغام چینی وزیر خارجہ کے حوالے کیا۔پیغام میں برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ وہ چین کے ساتھ معاشی تعلقات کو فروغ دینے کی خواہاں ہیں ۔ جی 20سربراہی کانفرنس کی صدارت کے لئے چین کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے ۔ملاقات میں الوک شرما نے کہا کہ برطانیہ چین کے ساتھ باہمی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم کی جانب سے عہدہ سنبھالنے کے بعد ہنکلے نیوکلیئر پاور پلانٹ کے حوالے سے چین کے ساتھ طے ہونے والا معاہدہ معطل کردیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے حوالے سے کچھ تناؤ پایا جاتا ہے ۔