ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

اب ہم پاکستان کا حصہ نہیں رہ سکتے،نریندرمودی کی شہہ پر براہمداغ بگٹی کھل کرسامنے آگئے،بلوچستان حکومت کاشدیدردعمل

datetime 16  اگست‬‮  2016 |

کوئٹہ/لندن /برن(آئی این پی)سوئٹزرلینڈ میں بیٹھے بھارت کے احسان مند بلوچوں کے نام نہاد دہشتگرد رہنما براہمداغ بگٹی نے بھارتی وزیرِ اعظم کی بلوچستان کے حوالے ہرزہ سرائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہصوبے میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کی بات خوش آئند اقدام ہے،بھارت عملی طو ر پر بھی بلوچوں کی حمایت کرے ، ہمیں بندوق کی نوک اور ڈرا دھمکا کر مذاکرات کے لیے مجبور نہیں کیا جاسکتا، اب بہت دیر ہوچکی ہے اب ہم پاکستان کا حصہ نہیں رہ سکتے،دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت انوارالحق کاکڑنے براہمداغ بگٹی کے بیان کو سختی سے مستر د کرتے ہوئے کہا ہے کہ براہمداغ بگٹی اور دیگر لوگوں نے کی مقبولیت ہوتی تو وہ ملک میں ہوتے، انکی یہ کھوکھلی کوششیں کامیاب نہیں ہونگی، بلوچ عوام نے براہمداغ جیسے لوگوں کو مسترد کردیا ہے ۔برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں براہمداغ بگٹی نے بھارتی وزیرِاعظم کی جانب سے ایک بیان میں بلوچستان کے مسئلے کو اٹھانے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ہمیں ڈرا دھمکا کر مذاکرات کے لیے مجبور نہیں کیا جاسکتا ، اب بہت دیر ہوچکی ہے اب ہم پاکستان کا حصہ نہیں رہ سکتے۔‘برآمداغ بگٹی کا کہنا تھاکہ بھارت نے بلوچستان میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کی بات کی ہے جوایک خوش آئند اقدام ہے۔بلوچ علیحدگی پسندوں پر بھارت سے عسکری اور مالی امداد لینے کے الزام کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے براہمداغ بگٹی نے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اور بھارت کے مابین تعلقات کی نوعیت سے قطح نظر ’ہمارے بھارت سے اچھے تعلقات ہیں اور یہ کہنا درست نہ ہوگا کہ ہمارے بھارت سے کوئی تعلقات نہیں ہیں۔بلوچ رہنما نے الزام لگایا کہ گذشتہ پچاس سالوں سال سے حکومت پاکستان نے جان بوجھ کر بلوچ علاقوں کو پسماندہ رکھا ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کیا بلوچ عوام کی پسماندگی کا ذمہ دار بھی بھارت ہے؟برہمداغ بگٹی کا کہنا تھا کہ دوسروں پر الزام لگا کر پاکستان اپنی کوتاہیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر تا ہے۔دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت انوارالحق کاکڑنے براہمداغ بگٹی کے بیان کو مستر د کرتے ہوئے کہا ہے کہ براہمداغ بگٹی اور دیگر لوگوں نے کی مقبولیت ہوتی تو وہ ملک میں ہوتے۔ انکی یہ کھوکھلی کوششیں کامیاب نہیں ہونگی۔انکا کہنا تھاکہ بلوچستان کی عوام نے براہمداغ جیسے لوگوں کو مسترد کردیا ہے تمام لوگوں کا ملک سے باہر بیٹھنا اس بات کی علامت ہے کہ انکی بلوچستان میں کوئی نمائندگی نہیں ہے۔ ترجمان نے کہاکہ کشمیر کی تحریک نے بھارت کی نیندیں اڑا دی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…