پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

حلقہ این اے 162 کے ضمنی انتخابات ،تحریک انصاف اور ن لیگ کے حتمی امیدوار سامنے آگئے،سخت مقابلے کی توقع

datetime 16  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساہیوال( آئی این پی) حلقہ این اے 162 کے ضمنی انتخابات کے سلسلہ میں کاغذات نامزدگی داخل کرادیئے گئے۔ قومی اسمبلی کی یہ سیٹ پاکستان تحریک انصاف کے رائے حسن نواز خاں کے الیکشن 2013ء حلقہ این اے 162 کالعدم ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق آج ساہیوال میں ریٹرننگ آفیسر کے پاس الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں نے اپنے کاغذات جمع کرائے جن میں پاکستان تحریک انصاف کے رائے حسن نواز خاں سابق ممبرقومی اسمبلی اورانکے کورنگ امیدوار رائے مرتضیٰ اقبال نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے چوہدری زاہداقبال اورکورنگ امیدوار چوہدری محمدطاہر اورحاجی محمداسلم نے کاغذات داخل کرائے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار شہزاد چیمہ نے کاغذات داخل کرائے۔ان کے کورنگ امیدوار میجر(ر) غلام محی الدین نے کاغذات جمع کرائے۔ سابق امیدوار (ن) لیگ حاجی محمدایوب نے بطورآزاد امیدوار کاغذات داخل کرائے۔ اس حلقہ میں رائے حسن نواز خاں اورچوہدری زاہداقبال کے درمیان کانٹے دارمقابلہ متوقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…