کراچی(این این آئی)پولیس کے اسپیشل انیوسٹی گیشن یونٹ(ایس آئی یو) اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے 4دہشت گردوں کو گرفتار کر لیاہے ۔اس ضمن میں منگل کوایس ایس پی ایس آئی یوفاروق اعوان نے یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ایس آئی یو نے حساس ادارے کے ہمراہ ڈسکو بیکری گلشن اقبال کے قریب کارروائی کی اور کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیاہے ۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں اظہرحسین ، عبدالعدیل ، ابوسفیان اور سید عالم شامل ہیں ۔ گرفتار دہشت گرد جعلی پولیس موبائل اور وردی استعمال کر کے قتل ، اغوا اور بھتہ خوری کی وارداتیں کرتے تھے ۔فاروق اعوان نے بتایا کہ وارداتوں سے حاصل رقم سے دہشت گردی کے لئے گولہ بارود اور اسلحہ خرید تے تھے ۔ ملزمان تماچی ویب سائٹ کے اشتہارات کے بہانے گھروں میں گھس کر ڈکیتی کرتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کسی اعلی شخصیت کے اغوا یا دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں سے ابو سفیان گروہ کا سرغنہ ہے اور وہ سکیورٹی اداروں پر حملوں میں ملوث ہے جبکہ اس نے سابق وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کیلئے سہولت کار کا کردار ادا کیا تھا۔ملزمان قتل، بھتہ خوری، ڈکیتی اور اغوا کی وارداتوں میں ملوث ہیں اس کے علاوہ ملزمان ہائی پروفائل اغوا اور دہشتگردی کا بڑا منصوبہ بنا رہے تھے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان جعلی پولیس موبائل اور وردیاں پہن کر وارداتیں کرتے تھے جبکہ ویب سائٹس پر اشتہارات دیکھ کرگھر دیکھنے کے بہانے گھروں میں ڈکیتیاں بھی کرتے تھے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)
-
سکولوں کے اوقات میں 1 گھنٹے کی کمی کا اعلان
-
وہ اینڈرائیڈ فونز جن میں 9 ستمبر سے واٹس ایپ کو استعمال نہیں کیا جاسکے گا
-
عوام پر مزید بوجھ، ملک بھر میں بجلی نیٹ ورک استعمال کرنے کی یکساں قیمت لاگو
-
وہ عام پھل جسے کھانا عادت بناکر بلڈ پریشر جیسے مرض سے بچنا ممکن ہے
-
بڑی کے ہاتھوں چھوٹی بہن کا قتل، ملزمہ کو ورثا نے معاف کردیا
-
ایزی پیسہ صارفین کیلئے خوشخبری زبردست سہولت متعارف کرا دی گئی
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کیلیے نئی سہولت متعارف
-
نئی آٹو پالیسی ! گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر
-
گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
-
سرفراز احمد کو کوچنگ سے کیوں ہٹایا گیا؟ تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگئے
-
آئی فون 18 کی لانچنگ سے قبل آئی فون 17 کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑااضافہ کردیا



















































