پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

گوادر،حکومت نے خوشخبری سنادی

datetime 16  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی)گوادر کے نئے ایئرپورٹ پر کام کا آغاز کردیا گیا ،وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے نے دنیا کی توجہ حاصل کرلی ہے چین سے 46 ارب ڈالر میں سے 35 ارب ڈالر صرف توانائی کے منصوبوں پر صرف ہوں گے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ماضی میں بلوچستان کو نظر انداز کردیا گیا تھا اور اس قومی جرم میں ہم سب برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی ترقی وژن 2025ء میں بلوچستان پہلی ترجیح میں ہوگی اور بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبے وفاقی حکومت کے تعاون سے بروقت مکمل کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہوگی کہ بلوچستان کو ترقی دے کر ان کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیمی اداروں میں یکساں مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج بلوچستان یونیورسٹی میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے فنڈز سے تعمیر ہونے والے منصوبوں کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کوئٹہ 650 کلومیٹر روڈ اس سال دسمبر تک مکمل ہوجائے گا جبکہ گوادر کے نئے ایئرپورٹ پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ صنعتی زونز پر صوبائی حکومتوں کو پلان مرتب کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سے براستہ ژوب پشاور ریل کے ذریعے فیزیبلٹی رپورٹ تیار کی گئی ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اقتصادی ترقی اور خوشحالی کے لئے ملک میں سیاسی استحکام ناگزیر ہے۔ گلوبلائزیشن کے اس دور میں کوئٹہ کے نوجوانوں کا مقابلہ بیرونی ممالک کے نوجوانوں سے ہیں ۔ احسن اقبال نے کہا کہ ترقی کے مواقع تمام علاقوں کو حاصل ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی صرف صلاحیت کی بنیاد پر حاصل کی جاسکتی ہے عالمی سطح پر مقابلے کے لئے پیداوار نئی ایجادات پر توجہ دینا ہوگی۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا کہ کم وسائل کے باوجود پاکستان اس وقت جوہری طاقت بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ آج ملک میں فائبر آپٹک اور تمام مواصلاتی سہولیات موجود ہیں انہوں نے کہا کہ 1960ء کی ترقی کے عشرے میں مشرقی پاکستان کو حصہ نہیں ملا اور دولت چند ہاتھوں میں چلی گئی۔ انہوں نے کہا کہ 65 سال کے بعد جمہوریت نے پہلی بار پانچ سالہ مدت پوری کی۔ احسن اقبال نے کہا کہ ماضی میں صلاحیت کے باوجود ترقی کے اہداف حاصل نہیں کئے جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے سوچ کو مثبت بنانا ضروری ہے ۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے طلباء اور اساتذہ کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں بدگمانیاں پھیلائی جارہی ہیں کہ سی پیک منصوبے میں تبدیلی کی گئی ہے جس میں کوئی حقیقت نہیں ہے اور اس میں ایک انچ بھی تبدیلی نہیں ہوگی اور سب سے پہلے مغربی شاہراہ بنے گی جس پر تیزی سے کام شروع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک ایک سڑک کا نام نہیں بلکہ یہ ایک فریم ورک ہے اس سے پاکستان خصوصاً بلوچستان زیادہ مستفید ہوں گے اور سرمایہ کاری کے مواقع میسر ہوں گے اور لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گوادر میں جدید انٹرنیشنل ایئرپورٹ، فری ٹریڈ زون، پی سی ہوٹل، جدید ہسپتال، فنی ادارے اور ماہی گیروں کے لئے جدید تیکنیکی حالات اور عوام کو پینے کا صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے اور مکمل ہونے والے منصوبوں کا وزیراعظم محمدنوازشریف جلد افتتاح کریں گے۔ قبل ازیں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے بلوچستان یونیورسٹی میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے تعمیر ہونے والے نئے اکیڈمک بلاک اور ہرتھ کوئیک سٹڈیز کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹرجاوید اقبال نے کہا کہ آج سے تین سال قبل بلوچستان یونیورسٹی کے اساتذہ کو تنخواہیں نہیں ملتی تھی اور نہ کوئی ترقیاتی کام ہورہا تھا۔ وزیراعظم محمدنوازشریف کی بلوچستان سے خصوصی دلچسپی کے باعث بلوچستان یونیورسٹی کے مسائل حل ہورہے ہیں۔ انہوں نے وفاقی وزیر احسن اقبال، چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد کی کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال ، سیکرٹری تعلیم بلوچستان عمر بابر، اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…