خیبر ایجنسی (آئی این پی )لنڈیکوتل مچنی چیک پوسٹ کے قریب افغان خاندان لے جانے والے ٹرک گہری کھائی میں گر گئی جس میں سوار 28افراد شدید زخمی ہو گئے زخمیوں میں18بچے اور چھ خواتین شامل ہیں،خاصہ دار فورس ذرائعلنڈیکوتل میں مچنی چیک پوسٹ کے قریب افغان خاندان لے جانے والے ٹرک نمبر 3764ڈرائیوار سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں گر نے سے اٹھارہ بچوں اور چھ خواتین سمیت 28افراد شدید زخمی ہو گئے مچنی چیک پوسٹ پر تعینات خاصہ دار فورس کی اہلکارفوری طوری پر موقع پر پہنچ گئے اور تمام زخمیوں کو ٹرک سے نکال کر ایجنسی ہیڈ کواٹر ہسپتال پہنچادئیے گئے جہاں پر بارہ افراد کو تشویش ناک حالت میں پشاور منتقل کر دیا گیا افغان خاندان ٹرک الٹنے کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ رحم اللہ محسودکی ہدایت پر تحصیلدار ارشاد خان مہمند ہسپتال پہنچ گئے۔