نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی یوم آزادی کے موقع پر ریاست آسام میں ہلکی نوعیت کے 4دھماکے ہوئے ،بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست آسام کے شہر منی پور میں دو دھماکے ہوئے ہیں جن بھارتی فوج کو نشانہ بنایا گیاہے جبکہ دھماکوں میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے ۔دھماکوں کے بعد نامعلوم افرادنے اس موقع پر فائرنگ بھی کی اور فائرنگ کا تبادلہ کچھ دیر تک جاری رہا جس کے پیش نظر بھارتی سیکیورٹی فورسز نے مزید نفری طلب کر لی ۔بھارتی ذرائع کے مطابق ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دوسرے شہروں میں دھماکے ہو سکتے ہیں ۔