اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

یمن آپریشن ، سعودی عرب نے فوجیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

datetime 15  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز غیرملکی نجی دورے کے اختتام کے بعد گذشتہ روز وطن واپس پہنچ گئے ۔ انہوں نے ایک نئے فرمان میں یمن کی جنگ میں حصہ لینے والے فوجیوں کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ ادا کرنے کا حکم دیا ۔
عرب ٹی وی کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے جاری کردہ ایک شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ یمن میں ’’فیصلہ کن طوفان‘‘ اور ’’بحالی امید‘‘ آپریشن میں حصہ لینے والے محکمہ دفاع، دفاع اور نیشنل سیکیورٹی کے ان تمام اہلکاروں کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ ادا کی جائے، جو ملک و ملت کے لیے قربانیاں پیش کررہے ہیں۔قبل ازیں شاہ سلمان اپنے غیرملکی نجی دورے کے اختتام کے بعد واپس سعودی عرب پہنچے تھے۔ شاہ سلمان مراکش کے شہر طنجہ میں چھٹیاں گذارنے گئے تھے، جہاں سے وہ گذشتہ روز واپس جدہ پہنچے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…