ریاض(این این آئی)مسجد نبوی کے معروف امام و خطیب شیخ علی بن عبدالرحمن الحذیفی کے بیٹے شیخ احمد نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کی “وفات” سے متعلق زیر گردش افواہ کی سختی سے تردید کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے باور کرایا کہ شیخ الحذیفی خیریت سے اور مکمل صحت اور عافیت کے ساتھ ہیں۔مسجد قباء کے امام شیخ احمد نے ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ بعض لوگ مجھ سے میرے والد محترم شیخ کے بارے میں پھیلی خبر کے حوالے سے استفسار کر رہے ہیں۔ میں ان لوگوں کو اور تمام چاہنے والوں کو یہ خوش خبری دے رہا ہوں کہ الحمد للہ شیخ مکمل صحت اور عافیت سے ہیں۔ اللہ رب العزت اپنی اطاعت اور عافیت کے ساتھ اْن کی عمر طویل فرمائے۔