نئی دہلی(این این آئی)بھارتی وزیر اعظم نے وزارت خارجہ کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ آزادکشمیر کے لوگ خواہ دنیا کے کسی بھی ملک میں رہتے ہوں ان سے رابطہ قائم کیا جائے اور ان کی پریشانیوں کے بارے میں معلومات حاصل کر کے عالمی برادری کو ان سے آگاہ کیا جائے،بھارتی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دہشت گردی سے کوئی مصالحت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ بھارت پوری طاقت کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کرے گا کیوں کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے، ہم قانون کی حکمرانی پر عمل کرتے ہیں لیکن اسے ہماری کمزوری سمجھنا مخالف طاقتوں کی بڑی بھول ہوگی۔