نئی دہلی (آن لائن) بھارت نے ایک بار پھر پاکستان پر واضح کر دیا ہے کہ وہ ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کی کوشش سے باز آ جائے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ سشماسوراج نے راجیہ سبھا میں ایک بیان میں کہا کہ بھارت کو پاکستان کی دہشتگردی کی سازشیں منظور نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ہندوستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کی آگے اور کوشش سے باز آنا چاہئے انہوں نے کہا کہ آٹھ جولائی کو حزب المجاہدین کمانڈر برہان وانی کے مارے جانے کے بعد پاکستان کے سینئر حکام نے اسلام آباد میں کئی اہم ممالک کے سفیروں سے اس بارے بات کی جن میں سلامتی کونسل کے پانچ مستقل رکن چین ، فرانس ، روس ، برطانیہ ، امریکہ اور یوریی یونین کے علاوہ اسلامی تعاون تنظیم اور آسیان ممالک میں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کا یہ رویہ ہمارے لئے ناقابل قبول ہے انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ اور ناقابل تنسیخ حصہ ہے اور نئی دہلی نے پاکستان کی اس طرح کی کارروائی اور بیانات کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے ۔