اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رینجرز نے یوم آزادی پرخودکش حملے کامنصوبہ ناکام بناکرمنگھوپیر میں2گھنٹے کے آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے 2خودکش بمباروں سمیت 4دہشت گردوں کوہلاک کردیا،بلدیہ اتحاد ٹاؤن اور نصرت بھٹوکالونی میں پولیس کامڈنائٹ آپریشن محاصرہ کرکے 50افراد کوحراست میں لے لیا۔اطلاعات کے مطابق منگھوپیر کے علاقے خیرآباد میں رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات پردہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرچھاپہ ماراتو ملزمان نے رینجرز پرفائرنگ کردی ،جوابی فائرنگ میں 2دہشت گرد مارے گئے جن سے اسلحہ اورخودکش جیکٹ بھی برآمد ہوئے ،رینجرز ذرائع کے مطابق ملزمان نے یوم آزادی کے موقع پرکراچی میں خود کش حملے اوربم حملے کامنصوبہ بنایاتھا۔اس اطلاع پررینجرز نے کارروائی کی تھی۔رینجرز نے مقابلے میں فرارہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے کامحاصرہ کرلیا۔
ملزمان نے ایک مکان میں پناہ لی ،رینجرز اس مکان کے قریب پہنچی توملزمان نے خود کوبم سے اڑانے کی کوشش بھی کی،رینجرز کمانڈرزنے دونوں ملزمان کومقابلے میں ماردیا،ملزمان سے اسلحہ اوربارودبھی برآمد ہوا،مارے جانے والے ملزمان کاتعلق کالعدم تنظیم سے تھا،ملزمان میں سے 2خود کش بمبار بھی تھے ،ادھربلدیہ اتحاد ٹاؤن میں پولیس اورآر آر ایف کی بھاری نفری نے گلشن غازی بلاک اے کامحاصرہ کرکے علاقے میں ہرقسم کی آمدورفت بند کردی،پولیس نے آپریشن کے دوران 22افراد کوحراست میں لے کراسلحہ برآمد کرلیا۔جبکہ نارتھ ناظم آباد کے علاقے کی کچی آبادی نصرت بھٹوکالونی کابھی پولیس کی بھاری نفری نے محاصرہ کرکے آپریشن کے دوران 32افراد کوحراست میں لے لیا۔آپریشن میں 20پولیس موبائلوں اور 100سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔
یوم آزادی پر خود کش حملوں کا بڑا منصوبہ ناکام خطرناک مقابلے میں دہشت گرد جہنم واصل، کیا کرنا چاہتے تھے؟ اہم انکشافات

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں