پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

100 شہروں میں تیز ترین4G سروسز کی فراہمی کااعلان

datetime 10  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میں فورتھ جنریشن سروسز فراہم کرنے والی نمایاں ٹیلی کام کمپنی زونگ نے اپنی 4G سروسز کا دائرہ کار 100 شہروں تک بڑھا دیا ہے۔اس پیش رفت سے زونگ نے ایک مرتبہ پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ پاکستان کا جدید ترین اور تیزی سے پھیلتا ہوا نیٹ ورک ہے ۔اس موقع پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے زونگ کے ترجمان اور ڈائریکٹر کارپوریٹ افیئرز مسٹر ماہم درد کا کہنا ہے کہ پاکستان کے 100 شہروں میں بہترین 4G سروسز کی فراہمی زونگ کیلئے قابلِ فخر امر ہے۔ ہم 4G سروسز کی فراہمی کیلئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے اس سلسلے کو بھر پور انداز میں جاری رکھیں گے تاکہ ہمارے صارفین بلا تعطل بہترین اور تیز ترین سروسز سے استفادہ کرتے رہیں۔ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارے صارفین بہت جلد مزید 100 شہروں میں زونگ کی جدید ترین سروسز استعمال کرسکیں گے۔واضح رہے کہ زونگ وہ واحد ٹیلی کام کمپنی تھی جس نے 2014 میں پی ٹی اے کے تحت منعقد کرائے جانے والے آکشن میں 3G اور 4Gدونوں لائسنس حاصل کیے ۔کمپنی نے پاکستان بھر میں محض 4G نیٹ ورک کی توسیع کیلئے 250 ملین ڈالر سے زائد کی خطیر رقم خرچ کی ہے جس سے نہ صرف مقامی معیشت کو فائدہ پہنچا ہے بلکہ ملک کے آئی سی ٹی سیکٹر کوفروغ ملا ہے۔یہی وجہ ہے کہ پاکستان کا ٹیلی کام سیکٹر ملک کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے سیکٹروں میں سے ایک بن گیا ہے۔یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پی ٹی اے کی جانب سے گزشتہ دنوں کرائے جانے والے غیر جانبدارانہ سروے کے مطابق زونگ کوالٹی اور تیز ترین سروسز کے حوالے سے سرِ فہرست تھا۔ زونگ کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ عام افراد کو ٹیلی کام کی بہترین سروسز فراہم کرتے ہوئے ان کے معیارِ زندگی کو بہتر بنایا جائے۔اس مقصد کے تحت زونگ نے متعدد نوعیت کے کال اور انٹر نیٹ کے پیکجز متعارف کرائے ہیں۔حال ہی میں زونگ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کے تحت ملک بھر کے طلباء و طالبات اورمتعدد یونیورسٹیوں کوتیز ترین4G سروسز فراہم کی جائیں گی۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…