جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

امریکہ فوراً یہ کام کر ے ورنہ خدا حا فظ ترکی کی امریکا کو سخت تنبیہ ۔۔۔

datetime 10  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(آن لائن)ترکی نے امریکا کو خبر دار کیا ہے کہ اگر ریاست ہائے متحدہ امریکا نے پنسیلوینیا میں مقیم خود ساختہ جلا وطن ترک مبلغ فتح اللہ گولن کو اس کے حوالے نہ کیا تو امریکا انقرہ حکومت کے ساتھ اپنے اتحاد کو کھو دے گا۔ترک وزیر انصاف نے کہا ہے کہ اگر امریکا گولن کو انقرہ کے حوالے نہیں کرتا تو وہ ترکی کے ساتھ تعلقات قربان کرے گا۔امریکا سے کہا گیا ہے کہ وہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو فتح اللہ گولن کی وجہ سے قربان نہ کرے۔ ترک وزیر انصاف بیِکر بوزداگ نے انقرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکا گولن کو انقرہ کے حوالے نہیں کرتا تو وہ ایک ’دہشت گرد‘ کی وجہ سے ترکی کے ساتھ تعلقات قربان کرے گا۔ ترکی کی طرف سے واشنگٹن سے مسلسل مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ گولن کو ملک بدر کرے۔ انقرہ ، پینسلوینیا میں خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی گزارنے والے مذہبی رہنما گولن کو ناکام فوجی بغاوت کا ذمہ دار قرار دیتا ہے تاہم فتح اللہ گولن نے پندرہ جولائی کی پر تشدد بغاوت میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔
ترک وزیر انصاف نے سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو سے گفتگو میں یہ بھی کہا،’’ گولن کی حوالگی کے معاملے پر ترک عوام میں امریکا مخالف جذبات عروج پر ہیں اور خدشہ ہے کہ یہ مخالفانہ جذبات نفرت میں نہ تبدیل ہو جائیں۔‘‘ بیکر بوزداگ نے یہ بھی کہا کہ امریکا ایک عظیم ملک ہے اور ہم امید رکھتے ہیں کہ یہ ایک عظیم ملک ہی کی طرح عمل کرے گا۔ترکی نے گولن کی تحریک کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے اور اس مذہبی رہنما پر مقدمہ چلانے کے لیے امریکا سے ان کی واپسی کا مطالبہ کر رہا ہے۔ دوسری جانب واشنگٹن کا موقف ہے کہ اسے ترکی میں ناکام فوجی بغاوت میں گولن کے ملوث ہونے کے ثبوت درکار ہیں اور یہ بھی کہ گولن کی ترکی کو حوالگی باضابطہ طریقے سے ہونی چاہیے۔بیِکر بوزداگ کے مطابق گولن کی حوالگی کے معاملے پر ترک عوام میں امریکا مخالف جذبات عروج پر ہیں،ترک حکومت نے پندرہ جولائی کی بغاوت کے بعد سے گولن کے حمایتیوں کے خلاف کریک ڈاون شروع کر رکھا ہے۔ بوزداگ کے مطابق اب تک سولہ ہزار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے خلاف مقدمے زیر التوا ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر چھ ہزار زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ ترک وزیر انصاف نے مزید بتایا کہ لگ بھگ سات ہزار چھ سو چھیاسٹھ افراد ایسے بھی ہیں جو زیر تفتیش ہیں لیکن انہیں گرفتار نہیں کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…