ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بالی ووڈ میں سب سے بہترین جوڑی شا ہ رخ اور کاجول کی ہے

datetime 10  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑیوں میں سب سے بہترین جوڑی شا ہ رخ اور کاجول کی ہے جن کے لاتعداد مداح ہیں جب کہ دونوں نے بالی ووڈ انڈسٹری کو لاتعداد بلاک بسٹر فلمیں دی ہیں تاہم شا ہ رخ خان کی جانب سے اداکارہ کے بارے میں حیران کردینے والے انکشافات سامنے آئیں ہیں جہاں ان کا کہنا ہے کہ وہ پہلی فلم ‘‘بازی گر’’ کے دوران کاجول کو بالکل بھی پسند نہیں کرتے تھے جب کہ انہوں نے عامر خان کو بھی اداکارہ کے ساتھ کام کرنے سے منع کردیا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے شاہ رخ خان کی جانب سے کاجول کے حوالے سے حیران کردینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں جہاں ان کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے ساتھ کی جانے والی پہلی فلم ‘‘بازی گر’’کے دوران وہ ان سے نفرت کرتے تھے جب کہ انہوں نے اداکارہ عامر خان کو بھی کاجول کے ساتھ کام کرنے سے منع کیا تھا۔ شاہ رخ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اداکارہ کے حوالے سے عامر خان کو کہا تھا کہ وہ بہت بری اداکارہ ہے جس کی اپنے کام پر بالکل بھی توجہ نہیں ہوتی جس کے باعث وہ ان کے ساتھ کام نہیں کرسکیں گے۔
شا ہ رخ خان نے کہا کہ فلم بازی گر کی شوٹنگ کے دوران انہیں کاجول کی صلاحیتوں کا علم ہوا جس کے بعد انہوں نے عامر کو بار بار فون کر کے کہا کہ کاجول ایک اچھی اوراسکرین پر جادو بکھیرنے والی اداکارہ ہیں۔کاجول کی تعریف کرتے ہوئے شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ وہ اتنے برسوں میں بہت زیادہ بدل گئیں ہیں جب کہ وہ بہت باتونی بھی ہیں، میں ذاتی طورپرزیادہ باتونی نہیں ہوں تاہم آج بھی کاجول کو ‘‘چپ ہوجاؤ’’ کہتا رہتا ہوں۔شا ہ رخ خان نے اداکارہ کے حوالے سے مزید کہا کہ کاجول صرف تیکنیکی اعتبار سے ہی نہیں بلکہ ایک ایماندار اداکارہ بھی ہیں اور یہ ان کی سب سے بڑی خاصیت ہے۔ میری بیٹی ‘‘سہانا’’ اداکارہ بننا چاہتی ہے اور میں چاہتا ہوں کہ وہ کاجول سے سیکھے کیونکہ وہ اسکرین پر جادہ کرنے والی اداکارہ ہے۔
کاجول سے جب شا ہ رخ کے دوستی کے حوالے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ فلم بازی گرکے سیٹ پر بہت سے فنکار تھے جنہیں فلم کے حوالے سے کافی تجسس تھا جب کہ وہ مسلسل مراٹھی میں بول رہی تھی جس پران اداکاروں کا کہنا تھا کہ ان کی آواز سے ہمارے سرپھٹ جائیں گے۔ اداکارہ نے کہا کہ اس وقت شا ہ رخ ایک دم بہت زیادہ غصے میں آگئے تھے اورانہوں نے میرے مسلسل بولنے پرپہلی بارمجھے کہا تھا کہ ‘‘کیا آپ چپ ہوجائیں گی’’ اورمیرا خیال ہے کہ ہماری دوستی کا آغاز وہیں سے ہی ہوا تھا۔کاجول کا کہنا تھا کہ اتنے برسوں میں بہت کچھ بدل گیا ہے اور اب ہم بہتراداکار سمیت بہتر انسان بھی بن گئے ہیں اور میں واقعی کسی سے کم نہیں بولتی ہوں۔ اداکارہ نے اپنے دوست کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ آج کے تمام اداکاروں میں سے بہت بہترین اداکار ہیں، شاہ رخ کے ساتھ کام کرنا بہترین ہے کیونکہ ان کے ساتھ کام کرنے سے بہت کچھ سیکھا بھی جاتا ہے۔واضح رہے کہ دونوں اداکار ایک ساتھ روہت شیٹھی کی فلم دل والے میں نظر آئے تھے جب کہ دونوں نے ایک ساتھ متعدد بلاک بسٹر فلمیں بازی گر، کرن ارجن، ڈپلیکیٹ، دل والے دلہنیا لے جائیں گے، کچھ کچھ ہوتا ہے، کبھی خوشی کبھی غم، مائی نیم از خان جیسی متعدد فلمیں دی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…