کراچی (این این آئی) پاکستان رینجرز سندھ نے ہیلپ لائن 1101 پر ایک شہری کی طرف سے موصول ہونے والی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے لیاقت آباد سے ایک بھتہ خور کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم فہیم احمد ولد علیم خان بھتہ وصولی کے لیے شہریوں کو دھمکیاں دیتا تھا۔ رینجرز نے اپنے ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو تمام ثبوتوں کے ساتھ گرفتار کرلیا ہے۔ ترجما ن رینجرز کے مطابق ملزم کو مزید قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی، فرد یا گروہ کی اطلاع فوری طور پر رینجرز مددگار واٹس اپ نمبر 03162369996۔ ای میل ایڈریس:[email protected] یا بذریعہ کال یا ایس ایم ایس رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر دے کر ذمہ داری شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ رینجرز ترجمان کے مطابق اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔