پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے بھارت نے نیا ’’ڈرامہ‘‘ سٹیج کردیا،رائے ونڈ کاشہری گرفتار،بڑے دعوے کردیئے گئے

datetime 9  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے بھارت نے نیا ’’ڈرامہ‘‘ سٹیج کردیا،رائے ونڈ کاشہری گرفتار،بڑے دعوے کردیئے گئے،بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو بھارتی دفتر خارجہ طلب کرکے انھیں احتجاجی مراسلہ دیا گیا جس میں پاکستان پر بھارت میں دہشت گردی کا الزام عائد کیا گیا۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ سیکرٹری خارجہ جے شکر نے پاکستانی سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کرکے انھیں پاکستان سے سرحد پار ہونے والی دہشتگردی کے حوالے سے احتجاجی مراسلہ دیا۔وکاس سوارپ کے مطابق احتجاجی مراسلے میں لشکر طیبہ اور حال ہی میں حراست میں لیے گئے پاکستانی شہری بہادر علی کا حوالہ دیا گیا۔ترجمان بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق حکام نے ایک پاکستانی شہری بہادر علی عرف ابو سیف اللہ کو 25 جولائی 2016 کو جموں و کشمیر سے گرفتار کیا جس کے قبضے سے اے کے 47 رائفل، لائیو راؤنڈز، گرنیڈز، گرنیڈ لانچر اور دیگر مواد بھی برآمد کیا گیا۔وکاس سوارپ نے الزام عائد کیا کہ 17 دسمبر 1995 کو پیدا ہونے والا بہادر علی صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی تحصیل رائے ونڈ کے گاؤں جیا بگا کا رہائشی ہے۔ٹوئیٹ میں کہا گیا کہ بہادر علی نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ لشکر طیبہ کے کیمپوں میں تربیت حاصل کرنے کے بعد وہ بھارت میں داخل ہوا، اس دوران اس کا لشکر طیبہ کے آپریشنز روم سے بھی مسلسل رابطہ رہا، جہاں سے اسے بھارتی سیکیورٹی فورسز اور ہندوستان کے مختلف مقامات پر حملوں کی ہدایات ملیں۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…