کیلی فورنیا(آئی این پی) معروف سرچ انجن کمپنی گوگل نے دنیا کے نقشے سے فلسطین کو ہٹا کر اس کی جگہ اسرائیل کو شامل کردیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق گوگل کی ویب سائٹ پر موجود نقشے پر فلسطین لکھ کر سرچ کرنے پر گوگل میپ فلسطین کے بجائے اسرائیل کو ڈھونڈ کر لاتا ہے حالانکہ جن مقامات کو مکمل طور پر اسرائیل کا حصہ دکھایا گیا ہے قبل ازیں وہ مقامات فلسطین کا حصہ دکھائی دیتے تھے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گوگل کے اس اقدام کی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شدید مذمت کی جارہی ہے اور اسے تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش قرار دیا جارہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلسطین ہز ہیر کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا ہے اور لوگوں کی جانب سے گوگل کے اس اقدام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔اس کے علاوہ ویب سائٹ چینج ڈاٹ او آر جی کی جانب سے ایک مہم بھی شروع کی گئی جس میں گوگل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فلسطین کو دوبارہ نقشے میں شامل کرے، اس مہم پر اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد دستخط کرچکے ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ فلسطین کو نقشے سے ہٹاکر گوگل نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ بھی اسرائیلی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی میں برابر کا شریک ہے۔ٹوئٹر پر لوگوں نے گوگل کے اس اقدام پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا، ایک شخص نے کہا کہ اقوام متحدہ کے غیر رکن مبصر ریاست کا درجہ رکھنے والے فلسطین کو نقشے سے ہٹانا فلسطینیوں کی توہین کے مترادف ہے۔
یہ غلطی ہے یا سازش ۔۔ اہم اسلامی ملک دنیا کے نقشے سے غائب، لاکھوں لوگ گوگل کیخلاف ہو گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































